Daily Taqat

نگراں وزیر اعظم کیلئے 6 ناموں میں سے ایک پر اتفاق کیا گیا

نگراں وزیر اعظم کے نام پر حکومت اور حزب اختلاف میں اتفاق ہو گیا ہے۔ جس کا باقاعدہ اعلان 15 مئی کو کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے نگراں وزیر

اعظم کیلئے 6 ناموں میں سے ایک نام پر اتفاق کر لیا ہے۔ تاہم اس کا اعلان رمضان سے قبل 15 مئی کو کئے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نگراں وزیر اعظم کیلئے سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین اورجسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی کے نام تجویز کر چکی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »