اسلام آباد: ربیع الثانی کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی روایت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس آج شام چار بجے محکمہ موسمیات کراچی کے دفتر میں مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس وزارت مذہبی امور اور صوبائی دارالحکومتوں اور ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ ملک کے کسی حصے سے ربیع الثانی کے چاند کی روایت شرعی شہادت موصول نہیں ہوئی لہٰذا یکم ربیع الثانی پرسوں 20 دسمبر بروز بدھ کو ہو گی