منگل 30 جنوری کوہونے والادوسرا سیمی فائنل پاکستان اوربھارت کے درمیان کھیلاجائے گا

کوئنز ٹاون: آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت مدمقابل ہونگے ۔گزشتہ روز کوارٹر فائنل میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 131 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔جس کے بعد سیمی فائنل میں اب بھارت کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا، پاکستان پہلے ہی جنوبی افریقہ سے شاندار کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنا چکا ہے۔ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل پیر 29 جنوری کو افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا۔جبکہ منگل 30 جنوری کو ہونے والے دوسرے سیمی فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ٹکرائیں گے۔دونوں سیمی فائنلز پاکستانی وقت کے مطابق رات ڈھائی بجے (نیوزی لینڈ کے وقت کے مطابق صبح 10 بجے) شروع ہوں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.