ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ن لیگ کے امیدوارکوشوکازنوٹس جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے ا میدوارحیدرسلطان کوشوکازنوٹس جاری کردیا جس میں انہیں آج دن ایک بجے ڈی آر او کے سامنے پیش ہوکر وضاحت کاحکم دیا گیا ہے ۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف نے ا نتخابی حلقہ میں جلسہ انتخابی مہم کے ختم ہونے کے بعدکیا،حلقہ میں 7اور8جنوری کی درمیانی شب انتخابی مہم کاوقت ختم ہوچکاتھا،انتخابی مہم کے بعدپارٹی ورکرزسے خطاب ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.