گنے کی قیمتوں میں حتمی فیصلہ نہ آنے پرکسانوں کا دوسرے روز بھی دھرنہ جاری

گنے کی مقررہ قیمتوں پرحتمی فیصلہ نہ آنے پرنواب شاہ میں قومی شاہراہ پرگنے کے کاشت کاروں کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے ۔کراچی سےپنجاب ٹریفک کی آمد و رفت متاثرہو رہی ہے ۔

شوگرملوں میں کرشنگ سیزن شروع نہ ہونےاورسرکاری نرخوں پرگنے کی خریداری نہ ہونےپرنوابشاہ میں کاشت کاروں کادھرنادوسرے روز بھی جاری ہے جبکہ رحیم یارخان میں ریلوےٹریک پرکسانوں کادھرناختم ہوگیاجس کےبعد مختلف مقامات پررکی ہوئی ٹرینیں اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئیں۔

نواب شاہ میں شاہ پورجہانیاں کے قریب قومی شاہراہ پرگنےکےکاشت کاروں نے دھرنادےرکھاہے۔جس کےباعث سندھ سے پنجاب آنے اور جانےوالی ٹریفک شدید متاثرہے۔

اُدھررحیم یارخان میں گنےکےکاشتکاروں نےچوہدری شوگرمل کی بحالی کےلئےریلوے ٹریک پراحتجاج کیا۔

ترنڈہ سوائےخان میں کسانوں کےاحتجاج کےباعث ریلوےٹریک بندتھا،جس کی وجہ سےمختلف مقامات پرٹرینوں کوروک لیاگیاتھاتاہم مطالبات پورےہونےکی یقین دہانی پرکسانوں نےدھرناختم کردیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.