اوچ شریف میں قومی شاہراہ پر دھند کے باعث ٹرالر اور آئل ٹینکر ٹکرا گئے

اوچ شریف میں قومی شاہراہ پر دھند کے باعث ٹرالر اور آئل ٹینکر ٹکرا گئے ،حادثے کے بعد آئل ٹینکر سے پٹرول بہنا شروع ہو گیا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر قومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔
زرایع کے مطابق آئل ٹینکر کراچی سے لالہ موسیٰ جا رہا تھا کہ طاہر والی کے قریب دھند کے باعث ٹرالر کی آئل ٹینکر سے ٹکر ہو گئی ،ریسکیو حکام کے مطابق آئل ٹینکر میں 25 ہزار لیٹر آئل موجود ہے، حادثے کے بعد ٹینکر سے تیل کا رساﺅ جاری ہے،پولیس نے قومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.