Daily Taqat

کلثوم نواز کے انتقال پر اعتراز احسن نے شریف خاندان سے معافی مانگ لی

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے بیگم گلثوم نواز کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شریف خاندان سے معافی مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق اعتراز احسن نے کہا کہ میری وجہ سے ماضی میں شریف خاندان کی دل آزاری ہوئی، شریف خاندان کی دل آزاری پر ان سے معافی مانگتا ہوں۔

اعتزازاحسن نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز ایک نڈر خاتون تھیں، انھوں نے جمہوریت کے لئے آمر کے خلاف بھرپورجنگ لڑی۔ ان کا کہنا تھا کہ میری ہمدردیاں شریف خاندان کے ساتھ ہیں۔ بیگم کلثوم نے سیاسی زندگی بھی بھرپور انداز میں گزاری۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز آج برطانیہ میں انتقال کرگئیں ہیں۔ وہ طویل عرصہ سے گلے کے سرطان میں مبتلا تھیں۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ان کا جسدِ خاکی لاہور لانے کے لیے لندن روانہ ہوں گے اور ان کی تدفین جاتی امراء میں کی جائے گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »