Daily Taqat

جس دن عمران خان وزیراعظم بن جائینگے میں سیاست چھوڑ دوں گا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ جس دن عمران خان وزیر اعظم بن جائیں گے اسی دن وہ گھر چلے جائیں گے۔ جہانگیر ترین نے الیکشن کے بعد سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی نظر ثانی اپیل سپریم کورٹ میں پڑی ہوئی ہے، وہ مزید دستاویزات لے کر آئے ہیں۔ انہوں نے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑا ہوا ہے۔ جب میں نا اہل ہوا تو میرے اوپر بڑا مشکل وقت تھا، جب مجھے اپنے لیے کچھ نہیں مل رہا تو میں سیاست کیوں کر رہا ہوں۔ میں نے سوچا کہ اگر مجھے کچھ نہیں مل رہا تو اتنی محنت کیوں کروں؟ لیکن پھر میں نے فیصلہ کیا کہ ایسا نہیں کروں گا۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ اگر انہیں ریلیف نہیں ملتا تو بھی کوئی بات نہیں، وہ بس یہ چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف کامیاب ہو اور عمران خان وزیر اعظم بنیں۔ جس کے بعد ان کا گھر جانے کا وقت آجائے گا۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ عمران خان کے وزیر اعظم بننے میں کوئی شک نہیں رہ گیا ہے۔ آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف وفاق اور پنجاب میں واضح اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی۔ جبکہ خیبر پختونخوا میں تو ان کی پہلے سے اکثریت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مسلم لیگ ن حکومت میں ہے اس لیے ان کی پوزیشن مضبوط نظر آرہی ہے لیکن جب حکومت ختم ہوگی تو یہ اتنی طاقت میں نظر نہیں آئیں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »