Daily Taqat

ہارس ٹریڈنگ سے متعلق بیان پر تیمور تالپور نے الیکش کمیشن سے معافی مانگ لی

ہارس ٹریڈنگ سے متعلق بیان پر رکن سندھ اسمبلی تیمور تالپورنے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی۔ رکن سندھ اسمبلی تیمور تالپور نے کہا بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا۔ ہارس ٹریڈنگ سے متعلق عمومی بات کی۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے ریمارکس دئیے کہ آپ نے کہا ووٹ بیچنے والا شخص اسمبلی میں بیٹھا ہوا ہے۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ پارٹی کے دباؤ پر بیان سے پھر رہے ہیں۔ چاہتے ہیں کوئی ثبوت ملے تاکہ ایکشن لیں۔ آپکو جھوٹا نہیں کہتے، صرف نام بتا دیں جس نے ووٹ بیچا۔

شہری زیاد خلیق کیانی نے رکن اسمبلی کے خلاف کارروائی کی سفارش کر دی۔ وکیل بابر اعوان نے کہا اسمبلی فلور پر دیا گیا بیان سچ تصور کیا جاتا ہے۔ رکن اسمبلی کو ہارس ٹریڈنگ الزام سے متعلق تحریری جواب جمع کرنے کی ہدایت کر دی گئی اور چیف کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے نوٹس اور درخواست پر اکٹھا فیصلہ کریں گے۔ سماعت 18 اکتوبر کو دوبارہ ہو گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »