Daily Taqat

اے پی سی اجلاس پر نواز شریف نے پارٹی کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا

حکومت مخالف اتحاد کی کوششیں تیز کر دی گئیں، نواز شریف نے پارٹی کا مشاورتی اجلاس جاتی امرا میں طلب کر لیا۔ جاتی امرا میں بلائے جانے والے مشاورتی اجلاس میں خواجہ آصف، سعد رفیق، ایاز صادق، مریم اورنگزیب اور دیگر شریک ہونگے۔ اجلاس میں اپوزیشن کو متحرک کرنے کی حکمت عملی بنائی جائے گی۔

یاد رہے مولانا فضل الرحمان، سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف تینوں لاہور میں موجود ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے فون پر نواز شریف سے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں میں تیزی لانے پر اتفاق کیا۔

لاہور پہنچنے پر مولانا فضل الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں کی کردار کشی کی جاتی ہے، قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، حاصل کچھ نہیں ہو سکا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »