Daily Taqat

علی ڈار نے اپنی بیوی کو تنقید کا نشانہ بننے پر صحافی کو آڑھے ہاتھوں لیا

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار صحافی اسد کھرل کی جانب سے اپنی بیوی پر بے ہودہ الزامات لگائے جانے پر برس پڑے ۔ اسد کھرل نے پیغام دیا ”ننھی زینب کی سکول میں کی گئی عنوان بیٹی آخری تقریر سن کر آپ بھی روئے بغیر نہ رہ سکیں گے “اس پر جواب دیتے ہوئے علی ڈار نے کہا کہ ”کھرل صاحب آپ یہ ڈھونگ نہ ہی رچائیں تو بہترہے ،آپ کے اندر تھوڑی سی بھی انسانیت شرم یا غیرت ہوتی تو آپ کسی اور کی بیٹی جو کہ میری بیوی ہے اس پر غلیظ الزامات کا بازار گرم نہ کرتے ،آ پ کی حد تک اپنا مقدمہ اللہ تعالیٰ کے دربار میں چھوڑتا ہوں،آپ سے جواب روز محشر طلب کروں گا “۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »