Daily Taqat

آرمی چیف سے سرکاری اسکولوں کے طلباء وطالبات کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مختلف سرکاری اسکولوں کے طلباء وطالبات نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، ہماری نوجوان نسل ہی ہماری اصل دفاعی صلاحیت ہے۔

آرمی چیف نے نوجوانوں کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں جدید ترین عالمی معیارات کے مطابق مہارت حاصل کرنے کی ہدایت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق غیرسرکاری تنظیم زندگی ٹرسٹ کی معاونت سے تعلیم حاصل کرنے والے بچوں نے کھیل کے میدان میں بھی کامیابیاں حاصل کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک طالبہ کے ساتھ جذبہ خیرسگالی کے تحت شطرنج بھی کھیلی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »