سرکاری افسر احد چیمہ نے خاموشی توڑ دی،ایک خاتون افسر کے گرد بھی گھیرا تنگ

آشیانہ اقبال کرپشن سکیم کی تحقیقات کے دوران اہم پیش رفت ہوئی ہے اور  گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی اہلیہ بھی نیب کے شکنجے میں آگئیں۔

ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب لاہور) نے کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی اہلیہ صائمہ چیمہ کے خلاف بھی انکوائری کا آغاز کردیا۔ذرائع کے مطابق احد خان چیمہ کی اہلیہ صائمہ چیمہ سرکاری افسر ہیں اور نیب نے صائمہ چیمہ کے اثاثوں کی تفصیلات کی چھان بین کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں اپنی صفائی پیش کرنے کے لئے طلب کرلیا ہے۔

احد چیمہ سے دوران تفتیش ایسے شواہد ملے کہ بہت سے اثاثے اور بڑی جائیداد ان کی اہلیہ کے نام ہے۔ نیب نے اس حوالے سے صائمہ چیمہ سے تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آشیانہ کرپشن کیس میں تفتیش کے لیے احد چیمہ کے بہنوئی منصور، سالی نادیہ، بہن سعدیہ اور اہلیہ بھی نیب آفس میں پیش ہوئے ہیں۔

ادھر چیئرمین نیب نے ایک اور اہم کیس کھولنے کی منظوری دے دی جس کے بعد نیب لاہور نے آئندہ ہفتہ ڈی جی اینٹی کرپشن کو طلب کر لیا۔ نیب ذرائع کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن مظفر علی رانجھا کو اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر طلب کیا گیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.