ایئرمارشل مجاہد انورخان پاک فضائیہ کے نئے سربراہ نامزد

اسلام آباد:حکومت نے ایئرمارشل مجاہد انورخان کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ نامزد کردیا۔ ایئر چیف سہیل امان اٹھارہ مارچ کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے ۔

ایئرمارشل مجاہد انورخان تئیس دسمبر انیس سو باسٹھ کو پیدا ہوئے ۔ دسمبر انیس سو تراسی میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا ۔ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان سے اعزازی شمشیر، بیسٹ پائلٹ ٹرافی اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی گولڈ میڈل حاصل کیے۔

ایئرمارشل مجاہد انور خان نے بطور فائٹر سکواڈرن ، ایک ٹیکٹیکل اٹیک ونگ ایف سولہ کی دو ائیر بیسز کی کمانڈ کی ۔ مجاہد انور خان کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ کمبیٹ کمانڈر اسکول ، کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج اردن ، ایئر وار کالج فیصل اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں ۔

ایئر مارشل مجاہد انور خان کوان کی خدمات پر ہلال امتیاز ملٹری، ستارہ امتیاز ملٹری اور تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازاجا چکا ہے


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.