Daily Taqat

سرکاری ملازمین نے الیکشن کے لیے ٹریننگ میں شرکت سے انکار کر دیا

انتخابات سے پہلے ہی الیکشن کمیشن کے لیے نئی مصیبت بن گئی۔ سرکاری ملازمین نے الیکشن کے لیے ٹریننگ میں شرکت سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ انتخابات میں ہزاروں سرکاری اہلکاروں کو الیکشن عمل کا حصہ بننا ہے جس کے لیے تربیتی عمل کا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ 39 قومی اداروں کے 42 ہزار کے قریب اہلکار انتخابات کا حصہ ہوں گے۔ جن میں سے 33 ہزار کو عید سے قبل اور بقیہ 9 ہزار کو عید کے بعد تربیت دینے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔ تاہم پنجاب میں حکومت کی رٹ کمزور ہونے کے باعث الیکشن کمیشن کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے سرکاری اہلکاروں نے الیکشن سے قبل ہی الیکشن کمیشن کے لیے سر درد کھڑی کر دی۔ سرکاری

ملازمین نے الیکشن کے لیے ٹریننگ میں شرکت سے انکار کر دیا۔ الیکشن 2018 کے انتخابات کا حصہ بننے والے اداروں کے افسران نے غیر حاضری کو معمول بنا لیا ہے۔ متعلقہ حکام کی اس حوالے سے اہم میٹنگ لوکل گورنمنٹ پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری کے دفتر میں ہوئی جس میں متعدد فوکل پرسنز نے بتایا ہے کہ اہلکار انکی بات نہیں مان رہے۔ انتخابات کے حوالے سے ٹریننگ کے لیے روز 100 لوگوں کو بلایا جاتا ہے جن میں سے محض 9 یا 10 لوگ آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ جتنے پیسے آپ لوگوں نے دینے ہیں اتنے ہم سے لے لیں لیکن ہماری جان چھوڑ دیں۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن حکام کا کہنا تھا کہ ابھی ہم کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کر رہے اور انتظار کر رہیے ہیں کی انتخابات کا شیڈول جاری ہوجائے۔ تاہم شیڈول جاری ہونے کے بعد اگر کسی افسر یا اہلکار نے غیر سنجیدہ رویہ دکھایا تو اسکے خلاف قانون کے مطابق سخت تادیبی کاروائی ہو گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »