Daily Taqat

بلاول بھٹو کی عمران خان کو حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسہ کی پیشکش

بارہ مئی کو حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسہ پی پی کرے گی یا پی ٹی آئی؟ بلاول نےجھگڑا نمٹادیا، عمران خان کو حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی پیشکش کردی۔

بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسہ کی پیشکش کے ساتھ ساتھ حکیم سعید گراؤنڈ کے بجائے کسی اور جگہ جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کراچی ہمارا شہر ہے ، کہیں بھی جلسہ کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان کراچی کے سعید گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کے حوالے سے ہنگامہ آرائی ہوئی تھی، اس دوران کاریں اور موٹر سائیکلوں کے ساتھ ساتھ دونوں جماعتوں کی جانب سے ایک دوسرے کے کیمپس نذر آتش کردئیے گئے تھے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »