Daily Taqat

اوجڑی کیمپ کاحادثہ ہمارے لئے بہت بڑا تھا جس نے ہماری زندگیوں کو تبدیل کر دیا:ڈاکٹر ثمینہ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:خاتون اول ڈاکٹر ثمینہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اوجری کیمپ کا حادثہ ہمارے لئے بہت بڑا تھا جس نے ہمار ی زندگیوں کو تبدیل کر دیا،شاہد خاقان عباسی کا سیاست میں آنے کی وجہ بھی یہ واقعہ ہی بنا۔خاتون اول ڈاکٹر ثمینہ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  میرے سسر چاہتے تھے کہ ان کا بڑا بیٹاسیاست میں آئے لیکن اس حادثے کی وجہ سے شاہد خاقان عباسی کو آنا پڑا۔ شاہد خاقان عباسی بہت سادہ زندگی گزارتے ہیں ،کھانے میں انہیں کسی بھی قسم کا گوشت پسند نہیں وہ دالیںاور سبزیاں زیادہ پسند کرتے ہیں ، ان کی پسندیدہ سبزی بھنڈی ہے۔گھر کے کاموں میں ہاتھ بٹانے کے حوالے سے اہلیہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ گھرکے کسی بھی کام میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے ان کے پاس تو وقت نہیں ہوتا لیکن اگر انہوں نے کہیں جانا ہوتو وہ اپنی پیکنگ خود ہی کر لیتے ہیں۔ مجھے اور وزیراعظم سیاحت کو بہت شوق ہے اگر یہ کہا جائے کہ وہ ٹورزام میں ایکسپرٹ ہیں تو غلط نہیں ہوگا کیونکہ ہم جہاں بھی ساتھ گئے ،میں نے دیکھا کہ وہ وہاں جا کر سب سے پہلے اس سیاحتی مقام کاکتابچہ لے کر پوری معلومات حاصل کرتے ہیں،انہیں شاپنگ کرنے کا شوق نہیں بلکہ وہ صرف سیاحت چاہتے ہیں ،اسی وجہ سے جب ہم نے کہیں شاپنگ پر جانا ہوتا ہے تو ہم ان کے بغیرہی جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی وابستگی شروع سے ہی میرے ساتھ رہی لیکن ان کے رول ماڈل شاہد خاقان عباسی ہی ہیں۔بچوں کی تعلیم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کی ابتدائی تعلیم میں توان کو خود پڑ ھاتی رہی۔خاتون اول کہتی ہیں کہ وزیر اعظم کی طبیعت میں غصہ بالکل نہیں ہے میں نے ان کو آج تک غصے میں نہیں دیکھا،یہ ان کی مزاج کی ہی خصوصیت ہے کہ آج تک ہمارا کبھی بھی جھگڑا نہیں ہواان کی اسی بات نے انہیں سیاسی زندگی میں بہت سپورٹ کی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »