اب جھگڑا صرف لاڈلے کانہیں انوکھالاڈلہ بننے کاہے ،چودھری منظور

لاہور: پیپلزپارٹی کے رہنما چودھری منظور کہتے ہیں کہ نوازشریف نے جو بویا، وہی کاٹ رہے ہیں،المیہ ہے کہ لاڈلہ بھی کسی اور کو لاڈلہ کہہ رہے ہیں،اب جھگڑا صرف لاڈلے کانہیں انوکھالاڈلہ بننے کاہے،جھگڑا یہ ہے کہ انوکھالاڈلاکون ہوگاجسے کھیلنے کواقتدارکا چاند چاہئے۔  چودھری منظور نے کہا کہ بینظیر کو سکیورٹی رسک کہنے والا آج خودالزام کی زد میں ہے، لاڈلوں کی سیاست نظریات کی نہیں ، کندھوں  اورلاٹھی کی محتاج ہوتی ہے،جس دن کندھا اورلاٹھی کھسک گئی،لاڈلے بیچ سڑک بے یارومددگارنظرآئیں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.