Daily Taqat

پی ٹی آئی کے مختلف ونگز کو نوٹیفکیشن جاری کردئیے گئے

پاکستان تحریک انصاف دبئی کے ایک اجلاس میں پی ٹی آئی کو امارات میں مضبوط کرنے اور زیادہ سے زیادہ ممبر شپ کرنے کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی ٹی آئی دبئی کے صدر عرفان افسر اعوان کی صدارت میں ہونے والے ایک اجلاس میں کامران احمد ریاض، انوار الحق ڈوگر اور پی ٹی آئی کے دیگر ارکان نے شرکت کی جبکہ قمر ورک، فضل ربی صافی، محمد اجمل سعید اور فخر عباس کو نوٹیفکیشن جاری کئے گئے۔ اس موقع پر سانحہ قصور پر بے حد افسو س کا اظہار کیا گیا جبکہ سانحہ قصور کی زینب اور فیضان کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ اس موقع پر ممبران محمد ظفر اللہ رانا، ڈاکٹر رحمینہ ظفر، عزیز خٹک، محمد اجمل سعید، فخر عباس، عامر بلال ودیگر بھی موجود تھے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »