اسلام آباد : احتساب عدالت میں 3ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، نوٹفکیشن وزارت قانون انصاف نے جاری کیا، ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج مشتاق الہیٰ کو احتساب عدالت 1 میں تعینات کیا گیا، جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد نعیم ارشد کو احتساب عدالت 5 اور ڈسٹرک اینڈ سیشن جج امیر محمد کو احتساب عدالت 4 میں تعینات کیا گیا، نوٹفکیشن کے مطابق تمام ججز کی تعیناتی 3 سال کیلئے کی گئی ہے، تینوں ججز کی تعیناتی کے بعد احتساب عدالت میں ججز کی تعداد پوری ہو گئی۔