Daily Taqat

خواتین کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال پر رانا ثناءاللہ کو 5 کڑوڑ ہرجانے کا نوٹس

خواتین کے خلاف نازیبا زبان اور توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر پاکستان تحریک انصاف نے وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ کو 50 ملین ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رانا ثناءاللہ کو نوٹس پی ٹی آئی کی خاتون رہنما عظمیٰ کاردار کی جانب سے بھیجا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ خواتین کے خلاف نازبیا بیانات دے کر نہ صرف ان کی بلکہ 52 فیصد پاکستانی خواتین کی تضحیک کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ

رانا ثناءاللہ 7 روز میں اپنے بیان پر معافی مانگیں بصورت دیگر ان کے خلاف 5 کروڑ ہرجانے کی قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عظمیٰ کاردار کو رانا ثنا اللہ کے خلاف بھرپور قانونی جنگ لڑنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ خیال رہے کہ لاہور میں تحریک انصاف کے جلسے میں شریک خواتین سے متعلق رانا ثناءاللہ نے غیر مناسب الفاظ استعمال کیے تھے جس پر ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے معافی مانگی تھی۔ جب کہ رانا ثناءاللہ نے بیان واپس لیا تھا تاہم انہوں نے معافی مانگنے سے انکار کردیا گیا۔ رانا ثناءاللہ کے علاوہ وزیر مملکت عابد شیر علی نے بھی فیصل آباد میں ایک جلسے کے دوران پی ٹی آئی کی سینئر رہنما شیریں مزاری کے بارے میں نامناسب الفاظ کا استعمال کیا تھا جس پر ان کو کافی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »