Daily Taqat

انتخابی اخراجات کی تفصیلات درست نا ہونے پر وزیراعظم سمیت 142 ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری

الیکشن کمیشن نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات درست نہ ہونے پر وزیراعظم عمران خان سمیت 142 ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری کر دئیے۔ الیکشن کمیشن میں نو منتخب ارکان اسمبلی کے انتخابی اخراجات کی چھان بین کا عمل جاری ہے۔ انتخابی اخراجات کی چھان بین الیکشن کمیشن کا پولیٹکل فنانس ونگ کررہا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات درست نہ ہونے، تفصیلات میں اشتہارات چھاپنے والے پرنٹرز، پبلشرز کے نام نہ ہونے اور دیگر قانونی تقاضے پورے نہ ہونے پر 142 ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔ جن ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں ان میں وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی، خواجہ آصف، راجہ پرویز اشرف، فیاض الحسن چوہان اور دیگر شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 96 ارکان قومی اسمبلی 38 ارکان پنجاب اور 8 ارکان خیبر پختونخوا اسمبلی کو نوٹس جاری ہوئے ہیں۔ جن میں ان سے سات روز کے اندر انتخابی اخراجات کی درست تفصیلات مانگی گئی ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »