Daily Taqat

ڈرگ کورٹ :غیرمعیاری ادویات کی تیاری ،فروخت پر89 میڈیکل سٹورزاورکمپنی مالکان کو نوٹس جاری

لاہور:ڈرگ کورٹ نے غیرمعیاری ادویات بنانے اور میڈیکل سٹوروں پر ادویات فروخت کرنے پر لاہور کے 89 میڈیکل سٹوراور ادویات سازکمپنیوں کے مالکان کو نوٹس جاری کردیئے۔عدالت میں ڈرگ انسپکٹروں نے 89 میڈیکل سٹوروں اور فارما کمپنیوں کے خلاف غیر معیاری ادویات بنانے اور فروخت کرنے پر چالان پیش کئے ،تمام چالان نئے ڈرگ ایکٹ کے تحت فائل کیے گئے۔ عدالت نے چالان آنے پر فارما کمپنیوں اور میڈیکل سٹوروں کے مالکان کو طلبی کے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔عدالت نے جن میڈیکل سٹور اور کمپنیوں کے مالکان کو نوٹس جاری کیے ان میں سعید اینڈ سنز فارمیسی وحدت روڈ، علی انڈسٹریل فارما ملتان روڈ، علی ہجویری میڈیکل سٹور لوہاری، طاہر محمود فارمیسی شاہدرہ، ستار ٹریڈرز لوہاری گیٹ سمیت 89 کمپنیوں اور میڈیکل سٹور وغیرہ شامل ہیں.


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »