جنگلات کے تحفظ کیس میں صوبائی حکومت کو نوٹس جاری، لاہورہائی کورٹ

لاہورہائی کورٹ میں جنگلات کو تحفظ اور درختوں کو کاٹنے پر پابندی کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی سماعت میں ہائی کورٹ نے درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کردیئےاور اٹارنی جنرل پاکستان کو معاونت کے لیے طلب کرلیا۔

جسٹس عائشہ اے ملک نے عمران حیدر بھٹی کی درخواست پر سماعت کی، سماعت میں درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ درخت کسی بھی ملک کا سرمایہ ہیں جو ماحولیاتی آلودگی سے بچاتے ہیں،عدالت جنگلات کے تحفظ کے لیے بنائے قوانین پرسختی سے عمل درآمد کا حکم دے۔

عمران حیدر بھٹی نے کہا کہ درخت ملک کو سرسبز رکھتے اور موذی بیماریوں سے بچاتے ہیں،درختوں کو محفوظ رکھنے کے کیے قوانین موجود ہیں لیکن ان پر عمل درآمد نہیں کیا جا تا۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں درختوں کے غیر ضروری کاٹنے کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.