دھرنوں سے قبل وفاقی حکومت کو نوٹس جاری

لاہور میں دھرنے کااعلان کرنے والی سیاسی جماعتوں کے خلاف درخواست پرلاہور ہائی کورٹ نےوفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیئے ۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی اور لارجر بنچ کی تشکیل کےلئے معاملہ چیف جسٹس لاہور ہا ئی کورٹ کو بجھوا دیا ۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ عوام کے ووٹوں سے منتخب حکومت کے خلاف دھرنے کا اعلان غیر آئینی ہے ،حزب اختلاف کی جماعتوں کے دھرنے کا اعلان آئین کے آرٹیکل 124اے کی خلاف ورزی ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ سیاسی جماعتوں کے دھرنے سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے ، دھرنے سے شہریوں کی زندگی بھی مفلوج ہو جائے گی لہٰذا سیاسی جماعتوں کو17 جنوری کو دھرنا دینے سے روکا جائے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.