Daily Taqat

اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کا اعزازی نوٹ جاری کردیا

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان کے75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے 75 روپےکا اعزازی نوٹ جاری کردیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بینک کے صدر دفتر میں 14 اگست مناتے ہوئے اعزازی بینک نوٹ کا ڈیزائن پیش کیا گیا تھا اور عوام کے لیے 75 روپے کا اعزازی بینک نوٹ آج سے جاری کیا جا رہا ہے۔

اعزازی نوٹ ملک بھر میں خریداری کے لیے استعمال کیا جاسکےگا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 75 روپےکے نوٹ کا ڈیزائن اسٹیٹ بینک اور مقامی آرٹسٹوں نے مرتب کیا۔

نوٹ کےایک جانب قائداعظم، علامہ اقبال، سرسید احمد خان اور فاطمہ جناح کی تصاویر ہیں جبکہ نوٹ کےدوسری جانب مار خور اور دیودارکے درخت کی تصاویر ہیں۔

نوٹ کی پشت کو ماحولیاتی تبدیلیوں پرقومی عزم کو مدنظر رکھتےہوئےمرتب کیا گیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »