Daily Taqat

اگر ن لیگ الیکشن جیت بھی جاتی ہے تو شہبازشریف وزیراعظم نہیں ہوں گے : ڈاکٹر عامر لیاقت حسین

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین  نے کہاہے کہ فرض کر لیں اگر ن لیگ آئندہ انتخابات جیت بھی جاتی ہے تو پھر بھی شہبازشریف وزیراعظم نہیں ہوں گےکوئی اور ہی ہوگا ۔ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہناتھا کہ ن لیگ اگر الیکشن جیت بھی جاتی ہے تو شہبازشریف وزیراعظم نہیں ہوں گے کوئی اور ہی ہو گا جس پر  میزبان کامران شاہد نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ وہ کیوں نہیں ہوں گے جبکہ وہ تو ن لیگ کے صدر بھی ہیں ؟ اس پر جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت کاکہناتھا کہ سونیا گاندھی بھی کانگریس کی صدر ہیں لیکن وہ وزیراعظم تو نہیں ہیں ، بہت سارے صدور ایسے ہیں جوکہ وزیراعظم نہیں ، میاں صاحب کے پاس گھر میں ایک بچی ایسی ہے جو کہ وزیراعظم بن سکتی ہے اور اس کی پوری کوشش بھی کر رہی ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں اچانک سب کچھ تبدیل ہو جاتاہے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »