قصور واقعے کے بعد پنجاب پولیس پر اعتبار کرنا ممکن نہیں:اعتزاز احسن

پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے زینب قتل کیس حل کرنے کے دعوے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قصور واقعے کے بعد پنجاب پولیس پر اعتبار کرنا ممکن نہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ زینب کے قتل میں گرفتار ملزم محمد عمران اکیلے یہ کام نہیں کر سکتا، معاملے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے دعویٰ کیا کہ زینب قتل کیس میں ایک اہم شخصیت کا نام لیا جا رہا ہے، انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ معاملے کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائے۔بابر اعوان کا کہنا تھا کہ زینب قتل کیس کے پیچھے بہت ہی طاقتور گروہ ملوث ہے، اگر ملزم عمران کا ڈی این اے ٹیسٹ 8 کیسز میں مثبت آ گیا تھا تو پھر اسے پہلے کیوں گرفتار نہیں کیا گیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.