ایک بار بھی نہیں کہا کہ روزروز بلاتے ہیں

اسلام آباد.: سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر منگل کو احتساب عدالت میں پیش ہوگئے۔ استغاثہ کے2گواہان یاسر بشیر اور شکیل انجم کے بیانات قلمبند کئے گئے۔العزیزیہ ریفرنس میں گواہ یاسر شبیر نے بتایا کہ ہل میٹل کمپنی سے مریم صفدر کے اکاونٹ میں 5 کروڑ 71 لاکھ منتقل ہوئے۔ اکاونٹ میں کوئی بے ضابطگی نہیں پائی گئی۔ احتساب عدالت نے ٹرانزیکشن اور واوچرز کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ عدالت نے نواز شریف کے وکیل کی بینک اسٹیٹمنٹ کی سمری کو ریکارڈ کا حصہ نہ بنانے کی استدعا مسترد کر دی۔پیشی سے قبل ٹوئٹر پر بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ایک بار بھی نہیں کہا کہ روز روز بلاتے ہیں۔

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.