Daily Taqat

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں جوان شہید

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع شیوا میں دہشت گردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کی، فوج کے دستوں نے فوری جوابی کارروائی شروع کی اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موٴثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 32 سالہ نائیک نور مرجان شہید ہوگیا، نائیک نور مرجان کا تعلق کرم سے تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »