Daily Taqat

لاہور میں غیر معیاری گوشت بیچنے والےمراکز کو سیل کر دیا گیا

 

اشیائے خورونوش کے بعد محفوظ اور صاف گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی پھر سےمتحرک ہو گئی۔ میٹ سیفٹی ٹیموں نے مختلف شہروں میں گوشت فروخت کرنے والے پوائنٹس کی چیکنگ کی۔

غیر معیاری گوشت کی فروخت پرلاہورمیں گیارہ،راولپنڈی میں پانچ، ملتان تین، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں دو، دو پوائنٹس کو سیل کر دیا گیا۔ کاروائیاں بیمار اور مردہ مرغیوں کے گوشت کی فروخت اور گندے پانی کے استعمال پر کی گئیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق بہتر نتائج کے لیے میٹ سیفٹی ٹیموں میں فوڈ سائنسز کی بجائے ویٹرنری اسپیشلسٹس کو بھرتی کیا گیا ہے جو نہ صرف بازاروں بلکہ مذبح خانوں کی بھی باقاعدگی سے جانچ پڑتال کریں گے


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »