Daily Taqat

مولانا اشرف آصف جلالی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے

تحریک لبیک کو الیکشن سے پہلے بڑا جھٹکا لگ گیا۔ مولانا آصف اشرف جلالی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے۔ لاہور ہائیکورٹ میں این اے 81 گوجرانوالہ سے تحریک لبیک کے مولانا آصف اشرف جلالی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے مولانا آصف اشرف کو انتخابات کے لیے نااہل قرار دے دیا۔ عدالت نے آصف اشرف جلالی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا ریٹرنگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ جسٹس شہباز رضوی نے ن لیگ کے کورنگ امیدوار عاطف فرید صابر کی دائر اپیل پر فیصلہ جاری کر دیا۔ اپیل کنندہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ آصف اشرف جلالی نے کا غذات نامزدگی میں ٹیکس ریٹرن کا ذکر نہیں کیا اور اپنے تجویز کینندہ اور تائید کنندہ کے دستخط بھی نہیں۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود آصف اشرف جلالی نے ریٹرننگ افسر کو اپنا پاسپورٹ جمع نہیں کروایا کہ وہ کتنی بار بیرون ممالک گئے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »