نومنتخب چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عمران خان کے پاس بنی گالہ پہنچ گئے

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عمران خان کا شکریہ ادا کرنے کےلئے بنی گالا پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمینسینٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا الیکشن میں حمایت کرنے پر شکریہ ادا کرنے لئے لئے پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا پہنچ گئے۔جہاں انہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی ۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ وہ الیکشن میں حمایت کرنے والے تمام ارکان کاشکریہ ادا کرتے ہیں جب کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.