آف شور کمپنیز کیس،نیب نے عبدالعلیم خان اور مونس الہی کوطلب کر لیا

قومی احتساب بیورو نے آف شور کمپنیز کیسز میں پی ٹی آئی کے رہنما عبدالعلیم خان اور رکن صوبائی اسمبلی مونس الہی کو بالترتیب29اور30جنوری کو طلب کر لیا ۔نیب کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماعبدالعلیم خان کو آف شور کمپنی کیس میں 29جنوری بروز پیر صبح دس بجے طلب کیا گیا ہے ۔دوسری جانب نیب نے مسلم لیگ ق کے رکن صوبائی اسمبلی مونس الہی کو 30 جنوری کو بروز منگل صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے انہیں آف شور کمپنی کا ریکارڈ بھی ساتھ لینے کا کہا گیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.