Daily Taqat

بلوچستان کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے کوئی انقلابی پلان نہیں دیا گیا، سراج الحق

موجودہ نظام سے عوام کی مایوسی میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ نظام سے عوام کی مایوسی میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، بلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ نہیں کیا گیا۔ یہ بات انہوں نے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہی، امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے بلوچستان کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے کوئی انقلابی پلان نہیں دیا گیا۔

اب تک نہ ہی بلوچستان کی ترقی کے لئے کوئی طویل المیعاد منصوبہ نہیں بنایا گیا، یہ صوبہ پورے ملک کو گیس دے رہا ہے، بجلی لوڈشیڈنگ بھی ملک بھر کی نسبت بلوچستان میں سب سے زیادہ ہے۔ سرا ج الحق کا مزید کہنا تھا کہ بدعنوان اور کرپٹ عناصر ملک کے اربوں روپے لوٹ کر مزے کر رہے ہیں, جبکہ غریب آدمی دو وقت کے کھانے کے لیے ترس رہا ہے, کیونکہ موجودہ نظام سے عوام کی مایوسی میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »