’کوئی سیاسی کارکن عدلیہ مخالف تحریک کا حصہ بننے کا سوچ بھی نہیں سکتا‘

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار کا کہنا ہےکہ کوئی بھی سیاسی کارکن عدلیہ مخالف تحریک کا حصہ بننے کاسوچ بھی نہیں سکتا۔اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی کارکن عدلیہ مخالف تحریک کاحصہ بننےکا سوچ بھی نہیں سکتا، اس وقت جوش سے زیادہ ہوش سے فیصلے کرنےکی اشد ضرورت ہے، ہمیں غیر ضروری تنازعات میں الجھنے سے گریز کرنا چاہیے اور اپنی تمام تر توجہ سیاسی مخالفین پر رکھنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی نامزدگی کافیصلہ مثبت ثابت ہوسکتا ہے، غیر سیاسی عناصر کے قومی ادارے کو نشانہ بنانے کا بیانیہ پذیرائی حاصل نہیں کرسکتا، غیر سیاسی لوگوں کے فیصلے مسلط ہونے سے پارٹیوں کی ساکھ بہترنہیں ہوتی۔سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ  سیاسی جماعتیں ٹوئیٹس اور ٹکرز کےذریعے نہیں چلائی جاتیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.