زینب کے قاتل کو کسی پولیس اہلکار نے گرفتار نہیں کیا:سینئر صحافی مبشر لقمان

لاہور:سینئر صحافی مبشر لقمان نے دعویٰ کیاہے کہ زینب کے قاتل عمرا ن علی کو کسی پولیس اہلکار نے گرفتار نہیں کیا بلکہ  عمران انصر نامی ایک شخص ہے جس نے ننھی زینب کے قتل کے بعد اس سفاک ملزم کو  تین بار پولیس کے حوالے کیا ۔مبشر لقمان کا کہناتھاکہ پریس کانفرنس کے دوران شہبازشریف نے زینب کے والد کا مائیک اس لیے بند کیا تھا کیونکہ وہ بتانا چاہتے تھے کہ اس قاتل کو پولیس نہیں پکڑا بلکہ ایک شخص نے اسے تین مرتبہ پہچانا اور پولیس کے حوالے کیا ،سفاک ملزم کو گرفتار کرنے والے شخص  کا نا م عمران انصر ہے ،اس نے پولیس کی منت و سماجت کی کہ اس شخص کو پکڑیں اور جب اسے پہلی مرتبہ گرفتار کیا گیا تو اس نے پولیس سٹیشن میں ہارٹ اٹیک کا بہانہ بنایا جس کے بعد پولیس نے اسے یہ کہہ کر چھوڑ دیا کہ کہیں یہ ہمارے پیٹے ہی نہ پڑ جائے ۔مبشر لقمان کا کہناتھاکہ اس کے پانچ دن بعد عمران انصر ایک مرتبہ پھر پولیس کے پاس گیا اور اسے گرفتار کر کے ٹیسٹ کرنے کی سفارش کی جس کے بعد اس کا ڈی این اے کرنے کیلئے سیمپل لیا گیا جب زینب کے قاتل نے اپنا حلیہ تبدیل کیا تو اسے پھر عمران انصر نے دیکھ لیا اور ایک مرتبہ پھر پولیس کے پاس جا کر تمام تفصیلات بتائیں جس کے بعد اسے قابو کر لیا گیا ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.