Daily Taqat

کسی بھی شخص کو اس وقت تک چارج شیٹ نہیں کیا جاتا جب تک اس کے خلاف ٹھوس ثبوت نہ ہوں

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو دبئی میں سپاٹ فکسنگ کی پیشکش کرنے والے مبینہ سٹے باز عرفان انصاری کے خلاف آئی سی سی کے تفتیش کار ابھی تک سمت کا تعین نہ کر سکے جس کے باعث عرفان انصاری کو تاحال چارج شیٹ نہیں کیا گیا۔

آئی سی سی کا پروٹوکول ہے کہ وہ کسی بھی شخص کو اس وقت تک چارج شیٹ نہیں کرتا جب تک اس کے خلاف ٹھوس ثبوت نہ ہوں۔  آئی سی سی نے ماضی میں جن لوگوں کو چارج شیٹ کیا ہے انہیں سو فیصد سزا ہوئی ہے۔سرفراز احمد نے جو الزامات لگائے تھے اس کی بنیاد پر تحقیقات کو آگے بڑھایا جارہا ہے، سرفراز احمد کو پیشکش کرنے والا مبینہ سٹے باز اب متحدہ عرب امارات کے میدانوں سے دور ہے لیکن وہ اب بھی امارات ہی میں رہہتا ہے۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ کسی بھی کیس میں ذمہ داروں کے خلاف گھیرا تنگ کرکے انہیں چارج شیٹ کیا جاتا ہے، تاکہ اس کے خلاف بچنے کا کوئی امکان نہ ہو۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »