ن لیگ کیخلاف کوئی اور نہیں انکی کر پشن ہی ساز ش ہے:سینیٹرچوہدری محمدسرور

لاہور :پاکستان تحر یک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق گورنر پنجاب سینیٹرچوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ن لیگ کیخلاف کوئی اور نہیں انکی کر پشن ہی ساز ش ہے،ووٹ کی تقدس کی بات کر نیوالے بتائیں وہ خود پار لیمنٹ کتنی بار آئے ؟قوم کو بے وقوف بنانے کیلئے مگر مچھ کے آنسو بہانے والوں کا اب کوئی سیاسی مستقل نہیں ۔ اپنے دفتر میں کسان اتحاد کے ایوب میو  اور پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرچوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکمران ہر وقت سازشوں کو رونا رو کر قوم کی ہمدردیاں لینے کی کوشش کرتے ہیں مگر قوم جانتی ہے کہ حکمرانوں کے خلاف کوئی اور ساز ش نہیں کر رہا بلکہ کر پشن اور لوٹ ہی (ن) لیگ کے خلاف سب سے بڑی سازش ہے جسکے ذمہ دار کوئی او ر نہیں بلکہ وہ خود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں پار لیمنٹ کی مضبوطی ہر پاکستانی کی خواہش ہے مگر اس کیلئے ضروری ہے کہ ملک میں ایماندار قیادت آگے آئے کیونکہ کر پٹ لوگ کسی بھی صورت ملک اور جمہوریت کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے، ایسے لوگوں سے قوم نجات حاصل کر نا چاہتی ہے جسکے لیے تحر یک انصاف بھی ہر فورم پر جنگ لڑ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک کو مضبوط اور خوشحال بنانا چاہتے ہیں،قوم کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ،ملک سے اندھیروں کو جلد خاتمہ ہوجا ئیگا اور عام انتخابات میں تحر یک انصاف کامیابی ہوگی ،ملک میں ہر حق دار کو اس کو حق دلائیں گے۔چوہدری سرور نے کہا کہ ہم مک مکا کی سیاست کر نیوالے نہیں ہمیشہ اصولی اور نظر یاتی سیاست کرتے ہیں ،  تحر یک انصاف پار لیمنٹ میں بھر پور اپوزیشن کا کردار  اور قوم امنگوں کی تر جمانی کر رہے ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قر بانیں دینے والوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.