Daily Taqat

نوازشریف پاکستان کو بدنام کرنےکا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہے : شاہ محمود قریشی

پی ٹی آئی کے سینئررہنما شاہ محمود قریشی نے نواز شریف کے حالیہ متنازع بیان پر کہاکہ میاں نواز شریف کو اس طرح کا بیان دینے کی ضرورت کیا تھی؟

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نوازشریف کہتے ہیں اس میں غلط کیا ہے، نوازشریف بتائیں اس بیان کی ضرورت کیا تھی؟ اور اگر بیان غلط اندازمیں پیش کیاگیاتوشہباز شریف، چودھری نثاروضاحتیں کیوں دےرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے اس بیان کو اتنا اچھالا اور نوبت یہاں تک پہنچی کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانا پڑا۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ آج بھارت امریکا کا بہترین اتحادی ہے اس لیے ہمارا بیانیہ مسترد کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف خود پریس کانفرنس کرکے قوم سے معافی مانگیں، اگرمعافی نہیں مانگتے تو ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نوازشریف پاکستان کو بدنام کرنےکا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہے،نواز شریف کا موقف پاکستان کے خلاف ہے، وزیراعظم ایوان کوبتائیں وہ پاکستان کیساتھ ہیں یانواز شریف کےبیانیے کےساتھ ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »