چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ (ن) کا اثاثہ ہیں:شہباز شریف

 وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ایک طویل عرصے سے پارٹی کے ساتھ وابستہ ہیں اور وہ مسلم لیگ (ن) کا اثاثہ ہیں ، پرویز رشید کو میڈیا پر آکر بعض باتوں کا اظہار نہیں کرنا چاہئے، نواز شریف پارٹی صدر کی حیثیت سے اس معاملے کو حل کرائیں۔  وزیر اعلیٰ پنجاب شہبا زشریف نے مسلم لیگ(ن) کے صدر نواز شریف سے چوہدری نثار اور پرویز رشید کے درمیان چلنے والی لفظی لڑائی کو ختم کرانے کے لئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار پارٹی کے سینئر ترین رہنما ءہیں وہ نواز شریف کے ساتھ1980ءسے وابستہ ہیں۔ چودھری نثار اس سارے عرصے کے دوران نواز شریف کے انتہائی قریب رہے ہیں۔ نواز شریف چاہئے کہ وہ دونوں رہنماﺅں کو ایک ساتھ بلائیں اور ان دونوں کو ساتھ بٹھا کر فیصلہ دیں ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.