اگلی حکومت پھر ہماری ہوگی، آصف علی زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ اگلی حکومت پھر ہماری ہے۔ خیر پور میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے۔ کچھ عناصر ہمارے اور عوام کے درمیان دوریاں پیدا کرنا چاہتے ہیں، لیکن ہم عوام سے دور نہیں رہ سکتے،  آپ نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا، لیکن کچھ دوریاں ہوگئی تھیں، چاہتا ہوں کہ آپ سے محبت کا رشتہ قائم رہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کا مشن عوام کی خدمت تھا، میری زندگی کا مقصد بے نظیر بھٹو کا مشن آگے بڑھانا ہے، ہم خدمت کرتے رہیں گے اور اگلی حکومت پھر ہماری ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.