Daily Taqat

نئی حکومت نے 10 ہفتوں میں سٹیٹ بنک سے 28 کھرب قرض لے لیا

لاہور:   پی ٹی آئی نے قرض لینے کے ن لیگی ریکارڈ بھی صرف اڑھائی ماہ میں توڑ ڈالے ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے اسٹیٹ بینک کو بھی آئی ایم ایف اور سعودی عرب سمجھ لیاہے اور قومی بینک سے دس ہفتوں میں تقریبا 28 کھرب روپے کا قرض لے لیاہے اور حکومت نے ن لیگی حکومت کی جانب سے ایک سال میں لیے گئے قرضے کا بھی ریکارڈ توڑ دیاہے ۔پی ٹی آئی کی حکومت نے سٹیٹ بینک اکتوبر کے تیسرے ہفتے کے دوران 487 ارب روپے کا نیاقرض لیا جس کے بعدپی ٹی آئی کی طرف سے سٹیٹ بینک سے لیے گئے قرضوں کا مجموعی حجم 27 کھرب 82 ارب روپے سے تجاوز کر گیا جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے ۔قرضے سے 433 ارب 2 کروڑ روپے کمرشل بینکوں کو قرض واپس کرنے میں خرچ ہو گئے ۔ یاد رہے کہ ماضی میں اسد عمر حکومت کو سٹیٹ بینک سے قرض لینے پر سخت تنقیدکا نشانہ بنا تے رہے ہیں


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »