Latest news

مقامی حکومت کا نیا ماڈل مقامی سطح پر عوام کو مضبوط اور بااختیار بنائے گا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیرصدارت لوکل گورنمنٹ سسٹم سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں عوام کو مضبوط بنانے والے بلدیاتی نظام پر بات کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نئے لوکل باڈی نظام کے لیے ہونے والے اس اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ ارباب شہزاد نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کا کہنا تھا کہ مقامی حکومتوں کا نیا ماڈل منفرد اور عوام دوست ہوگا، نیا ماڈل حقیقی معنوں میں اختیارات کا ارتکاز ختم کریگا۔

انہوں نے کہا کہ نیا حکومتی ماڈل مقامی سطح پر عوام کو مضبوط اور بااختیار بنائے گا۔ بتدریج عوامی شراکت داری پر مبنی جمہوریت کی طرف بڑھ رہے ہیں، جس سے مقامی سطح پر مسائل کے حل سے عوام کی بے چینی اور مایوسی ختم ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نچلی سطح پر عوام کی فلاح و ترقی کا ایک مکمل قابل عمل پلان ہونا چاہئے۔

وزیراعلیٰ نے اجلاس میں کہا کہ نیا لوکل گورنمنٹ ماڈل بل کی صورت میں اسمبلی سے پاس کیا جائے گا اور اس کے بعد اس کا اطلاق کیا جائے گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.