نئی حلقہ بندیاں،سینیٹ میں ترمیمی بل منظور

  اسلام آباد: سینیٹ نے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیمی بل کی منظوری دیدی۔ بر وقت عام انتخابات کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہو گئی۔ پارلیمانی امور کے وزیر شیخ آفتاب نے حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیمی بل پیش کیا۔ 84 ارکان نے حمایت کی مسلم لیگ(ق) کے سینیٹر کامل علی آغا نے وو ٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ واضح رہے کہ حلقہ بندیوں سے متعلق ترمیمی بل 4 مرتبہ موخر کیا جا چکا ۔بل کی منظوری سے پنجاب سے قومی اسمبلی کی 9 نشستیں کم ہوجائیں گی ۔ سندھ کی نشستوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔بلوچستان کی 3، خیبرپختونخوا کی 5 اوروفاقی دارالحکومت کی ایک نشست میں اضافہ ہوگا۔

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.