بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ کاانتخاب 13جنوری کومتوقع

بلوچستان میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب 13 جنوری کو کیا جائے گا، سابق حکمران اتحاد کے درمیان امیدوار کا نام طے کرنے کے لیے مشاورت جاری ہے۔

ق لیگ کے قدوس بزنجو کا کہنا ہے۔ کہ آج ہی نام فائنل ہوجائے گا، امیدوارن سے ہو یا ق سے کوئی فرق نہیں پڑتا سب ساتھ ہیں ،تبدیلی میں ساتھ دینے والے سب ان کے ساتھی ہیں تاہم ن لیگ کے صالح بھوتانی اور عبد القدوس بزنجو کے نام سامنے آنے کا امکان ہے۔

کون ہوگا بلوچستان کا اگلا وزیر اعلیٰ اپوزیشن کے یہ واضح کرنے کے بعد کہ وہ اپنا امیدوار نہیں لائیں گے واضح ہوگیا کہ اتحادیوں میں سے ہی کسی کے نام کا قرعہ نکلے گا، جو نام بھی طے ہو اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے متحدہ اپوزیشن کی حمایت کا یقین دلایاہے۔

ادھر قائد ایوان کے انتخاب کےلیے اسمبلی کا اجلاس13 جنوری کی صبح طلب کرلیا گیا ہے، اپوزیشن ارکان بھی اس بات پر متفق ہیں کہ صوبے میں جلد حکومت بن جائے گی اور سینیٹ الیکشن سے پہلے اسمبلی ٹوٹنے کا خطرہ ختم ہوگیا ہے۔

چیدہ چیدہ ناموں میں ن لیگ سے سردار صالح بھوتانی، جان محمد جمالی، سرفراز بگٹی اور ق لیگ سے میر عبدالقدوس بزنجو شامل ہیں


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.