Daily Taqat

نیب کا سورج صرف پنجاب نہیں بلکہ پورے پاکستان میں چمک رہا ہے:چیئرمین نیب

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کا سورج صرف پنجاب نہیں بلکہ پورے پاکستان میں چمک رہا ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں بدعنوان عناصر کے خلاف قانون کے مطابق بلاتفریق کارروائی، اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کسی کے ساتھ امتیازی سلوک پر یقین نہیں رکھتا، نیب کا سورج صرف پنجاب میں نہیں بلکہ پورے پاکستان میں چمک رہا ہے۔

نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب نے 11 اکتوبر2017 سے اب تک 226 افراد کو گرفتار کیا جبکہ 872 شکایات کی جانچ پڑتال، 403 انکوائریاں اور 82 انوسٹی گیشن کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق 217 بدعنوانی کے ریفرنس متعلقہ احتساب عدالت میں دائر کیے گئے اور 39 افراد کو احتساب عدالت نے قانون کے مطابق سزا سنائی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے یوم مئی کے حوالے سے تقریب میں کہا تھا کہ نیب کا سورج پنجاب کی دھرتی پر پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے اور طاقتور سرکاری اداروں کی عقابی نظریں بھی صرف پنجاب پر مرکوز ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »