Daily Taqat

عوامی جلسوں میں سیاسی رہنماؤں کے نازیبا الفاظ

اٹھائیس اپریل کو فیصل آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے مخالف جماعت کے رہنماؤں سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔

عابد شیر علی کے اپنے مخالفین کے لیے الفاظ اتنے غیر مناسب اور شرمناک ہیں کہ ان الفاظ کو ناظرین کے لئے ٹیلی وژن پر نہیں چلایا جاسکتا۔

اٹھائیس اپریل کو کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عابد شیر علی نے جو الفاظ استعمال کیے اُس کی ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں نے مذمت کی ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ رہنما ؤں کو تقریر کرتے ہوئے الفاظ کے چناؤ میں احتیاط برتنی چاہئےاور ایسے الفاظ اپنے شدید مخالف کے لیے بھی استعمال نہیں کرنے چاہئے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »