Daily Taqat

ن لیگی رہنماؤں کی نازیبا زبان کیخلاف اسمبلی میں قراداد جمع

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں رانا ثناءاللہ، عابد شیر علی اور طلال چودھری کے خواتین سے متعلق نازیبا الفاظ کیخلاف مذمتی قراداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی گئی ۔پی ٹی آئی رکن ڈاکٹر سیما ضیاء نے چیف جسٹس سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل بھی کی ہے۔

سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ رانا ثناءاللہ، طلال چودھری اور عابد شیرعلی اپنے بیانات پر معافی مانگیں۔

قرارداد کے مطابق تینوں رہنماؤں کے خلاف پارٹی سخت ایکشن لے۔ قرار داد ڈاکٹر سیما ضیا نے خرم شیرزمان اور ثمر علی خان کے ہمراہ جمع کرائی۔

پی ٹی آئی رکن ڈاکٹر سیما ضیاء نے سندھ اسمبلی کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی مقبولیت سے مسلم لیگ ن کے رہنما پریشان ہیں، ان کی گھٹیا زبان نے ان کی گھبراہٹ کو ظاہر کر دیا ہے۔اب مسلم لیگ ن کی خواتین کو سوچنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ جن کی تربیت ایسی ہو ان کی سیاست کیا ہوگی۔ گھٹیا سوچ والے ایک ایک کر کے نااہل ہو رہے ہیں ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »