Daily Taqat

احتساب عدالت میں پیشی کے دوران نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی آمنے سامنے

اسلام آباد : سابق وزیراعظم نوازشریف احتساب عدالت میں پیشی کیلئے گئے تو آگے وہاں پر یوسف رضا گیلانی سے ملاقات ہو گئی جس دوران دونوں نے ایک دوسرے کا حال احوال پوچھا ۔تفصیلات کے مطابق اچانک ہونے والی مختصرملاقات میں یوسف رضا گیلانی نے نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نیب ادارے کو با اختیار اور آزاد ہونا چاہیے ،کئی سالوں سے نیب کورٹ آ رہے ہیں ، ابھی اور بھی وزیراعظم پیش ہوں گے ،چار آ چکے ہیں اور پانچواں بھی آ ئے گا ۔ نوازشریف مسلسل ان کی باتیں سن کر مسکراتے رہے جبکہ یوسف رضاگیلامی کے چہرے پر بھی مسکراہٹ تھی ۔پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہناتھا کہ وزیراعظم کو یہ نہیں کہناچاہیے کہ میں فلاں کو پکڑوں گا ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »